پنجگور کی رخشاں ندی میں کچرا نذر آتش کرنے سے قریبی آبادی مشکلات کا شکا ر

پنجگور ( پی این ائی )پنجگور کی رخشاں ندی میں کچرا نذر آتش کرنے سے قریبی آبادی مشکلات کا شکا ر ۔،پنجگور کی رخشاں ندی کے اندر کچرا نذر آتش کرنے سے قریبی آبادی کے لوگ مشکلات کا شکا ر ہیں۔ کیچرے کادھواں اٹھنے سے قریبی آبادی سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہورہی ہے۔ علاقے کے مکینوں نے اپیل

کی ہے کہ کچرےکو شہر سے دور ٹھکانے لگانے کے لیے اقدامات کئے جائیں۔ رخشاں ندی کے اندرکچرانذر آتش کر نے سے نہ صرف لوگ سانس کی بیماریوں کا شکار ہورہےہیں بلکہ ماحولیاتی آلودگی میں بھی اضافہ ہورہا ہے ۔رخشاں ندی کے اندرمرے ہوئے جانور پھینکنے اور ان کو نذر آتش کرنے سے ناقابل برداشت بو پھیل رہی ہے اورمقامی لوگ قریب سے گزر بھی نہیں سکتے ۔متعلقہ حکام نوٹس سے نوٹس لینے کی اپیل کی گئی ہے کہ وہ صفائی کے اہلکاروں کو پابند کریں کہ آبادی کے قریب کچرا اور کوڑا کرکٹ مت پھینکیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close