راولاکوٹ، گاؤں سنگولہ میں بجلی کے تار زمین سے صرف 5 فٹ اونچے، محکمہ برقیات کہا ں ہے؟

راولاکوٹ۔( ملک سرفراز حسین اعوان) آزاد کشمیر کےمحکمہ برقیات کی غیر زمہ داری کا منہ بولتا ثبوت، راولاکوٹ کے نواحی گاوں سنگولہ میں بجلی کے تار زمین سے محض 5 فٹ کی اونچائی پر راہگیروں اور مقامی لوگوں کے سر پر پانچ سال سے منڈلا رہے ہیں تاہم محکمہ برقیات کے اہلکاران بے حسی کا جام پی کر

خواب خرگوش کے مزے لے رہےہیں۔ تفصیلات کے دبن سنگولہ محلہ کھرا پہڑا میں محمد ریشم محمد اسلم اور محمد یونس کے گھروں کے درمیان راستے میں پول ہونے کے باوجودبجلی کے تار پول پر سے لگانے کے بجائے زمین سے 5 فٹ اونچی گزارے گئےہیں۔ اور کچھ دورآگے جانے کے بعد فاصلہ مزید کم ہو زمین سے تین فٹ رہ جاتا ہے۔ گزشتہ روز اس مقام سے گزرتے ہوئے بجلی کی تار اس نامہ نگارکےسر سے ٹکرا گیا۔ جھٹکا لگنے پر سنبھل کر دیکھا تو 240 وولٹ لائن کی منفی تار سر سے ٹکرا گئی تھی۔ وہ تو اللہ نے بچا لیا ورنہ محکمے کی لاپرواہی نے تو کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی۔ اہلیان محلہ سے دریافت کرنے پر بتایا گیا کہ یہ تار گزشتہ پانچ سال سے اسی طرح گزر رہی ہیںاو محکمہ برقیات جان کر بھی انجان بنا ہوا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close