صفائی کے دوران کنویں میں جنریٹر کا دھواں بھر گیا، باپ اور دو بیٹوں سمیت 5 جاں بحق

ضلع کیچ(پی این آئی) صفائی کے دوران کنویں میں جنریٹر کا دھواں بھر گیا، باپ اور دو بیٹوں سمیت 5 جاں بحق،بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے دشت میں کنویں کی صفائی کے دوران لگائے گئے جنریٹر کے دھوئیں سے دم گھٹنے کے باعث 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔جاں بحق ہونے والے پانچوں افراد کا تعلق ایک ہی

خاندان سے ہے۔لیویز حکام کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے دشت میں کنویں کی صفائی کے دوران جنریٹر کنوئیں کے اندر رکھ کر چلایا گیا تھا، جس سے جنریٹر کا دھواں کنوئیں کے اندر بھر گیا۔جنریٹر کے دھوئیں سے دم گھٹنے کے باعث کنویں میں موجود پانچوں افراد جاں بحق ہوگئے۔جاں بحق افراد کاتعلق ایک ہی خاندان سے ہے جن میں باپ اور 2 بیٹے بھی شامل ہیں۔لیویز حکام نے لاشیں کنوئیں سے نکال کر سول اسپتال تربت منتقل کر دی تھیں، جہاں طبی معائنے کے بعد لاشوں کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close