جہلم(طارق مجید کھوکھر) سیکرٹری اوقاف پنجاب ڈاکٹر ارشاد احمد کا دورہ جہلم، مختلف قرنطینہ سینٹرز، احساس کیش سینٹر اور گندم خریداری سینٹر جہلم کا دورہ۔ انکے دورہ کے موقع پرسیکرٹری اوقاف پنجاب ڈاکٹر ارشاد احمد کو کورونا کے حوالے سے ضلع میں ابتر صورتحال قرنطینہ سینٹرز میں دستیاب سہولیات،
حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق حفاظتی تدابیر و سہولیات کی فراہمی، پی پی ایز کی تقسیم، احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت مستحق افراد میں رقم کی تقسیم، ٹڈی دل بچاو کے اقدامات،گندم خریداری مراکز میں فعال نظام، ڈینگی سے بچاؤ کے حوالے سے کیے گئے اقدامات بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ سیکرٹری اوقاف پنجاب ڈاکٹر ارشاد احمد نے گندم خریداری مرکز جہلم، احساس سینٹر اسکول نمبر1، سول ہسپتال جہلم، قرنطینہ سینٹر کیڈٹ کالج جہلم، فیلڈ ہسپتال نجی ہوٹل جی ٹی روڈ جہلم اور دیگر جگہوں کا دورہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق گندم خریداری مرکز جہلم کے دورہ کے موقع پر انہوں نے گندم خریداری و باردانہ ریکارڈ اور مرکز پر کور ونا وائرس کے حوالہ سے کئے گئے حفاظتی اقدامات کا بھی تفصیلی جائز ہ لیا۔سیکرٹری اوقاف نے اس موقع پر گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ کورونا وائرس کی موجو دہ صورتحال، لا ک ڈا ؤن ودیگر زمینی حقائق کو ملحوظ رکھتے ہو ئے کسانوں کو گندم خریداری مراکز میں سہولیات فراہم کریں۔قبل ازیں انہوں نے گورنمنٹ ہائی اسکول نمبر 1 میں احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت مستحق افراد کو رقوم کی منتقلی بارے بریفنگ حاصل کی، اور سینٹر میں کورونا سے بچاو و احتیاطی تدابیر کا جائیزہ لیا۔ سیکرٹری اوقاف پنجاب ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈپٹی کمشنر سیف انور اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال سول ہسپتال جہلم کا دورہ کیا، کورونا وارڈ، ایسو لیشن وارڈ، ٹی بی وارڈ و دیگر وارڈز کا دورہ کیا، انہوں نے حکومت کی جانب سے جاری کردہ بہتر طریقہ کار)ایس او پیز (کا تفصیلات جائزہ لیا، جبکہ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال نے مریضوں کو دی جانے والی سہولیات بارے تفصیلات فراہم کیں جس پر انہوں نے اظہار اطمینان کیا۔ دریں اثنا ء سیکرٹری اوقاف پنجاب نے قرنطینہ سینٹر کیڈٹ کالج جی ٹی روڈ اور فیلڈ ہسپتال جی ٹی روڈ میں ضلعی انتظامیہ جہلم کی جانب سے کیے گئے اقدامات کو دیکھا اور انہوں نے مشتبہ مریضوں کو فراہم کی گئی سہولتوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں