پابندی کے باوجود شادی کی تقریب کا انعقاد دُلہا باراتیوں سمیت گرفتار

شیخو پورہ (پی این آئی) پابندی کے باوجود شادی کی تقریب کا انعقاد کرنے پر شیخوپورہ کا دولہا گرفتار کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے بڑھتے کیس کے باعث پنجاب حکومت نے تمام شادی ہالز اور اجتماعات پر پابندی عائد کر دی تھی ، تاہم گھر میں سادگی سے شادی کرنے کی اجازت تھی۔ اسی تناظر کے

پیش نظر شیخو پورہ کے متعدد ہالز کو بند کر دیا گیا تھا ، شادی کی تقریبات منعقد نہ کرنے کے سخت احکامات جاری کئے گئے ۔حکومتی کی سادگی سے شادی کی تجویز دیئے جانے پر بہت سے شہریوں نے اس سے استفادہ حاصل کیا ، کچھ شہری اس فیصلے سے ناراض نظر آئے ۔ اسی طرح شیخو پور ہ کے علاقے میں شادی کی تقریب کا انعقاد کرنے پر دولہے سے دیگر باراتیوں کو گرفتار کر لیا ۔حراست میں لئے گئے تمام افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھوں میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔باراتیوں نے دولہے کی گرفتار ی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شادی کی تقریب کا مزا خراب ہو گیا ۔شادی ہال بند ہونے کے باعث سیکڑوں باراتی گلیوں اور پارکوں میں پھرتے رہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close