میر شکیل الرحمان کی گرفتاری قابل مذمت ہے، پاکستان ٹریڈرز الائنس ضلع جہلم

جہلم (بیورو رپورٹ) ہمیں قانون کی حکمرانی پر یقین ہے لیکن بے بنیاد مقدمات اور دباؤ کو کسی صورت بھی قبول نہیں کرینگے جبکہ نیب کا غلط طریقہ کار قانون اور اصولوں کے خلاف ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان ٹریڈرز الائنس ضلع جہلم کے صدر طارق مجید کھوکھر جنرل سیکرٹری شان الحق جوائنٹ سیکرٹری زبیر خان

نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب انہوں نے کہاکہ حیران کن بات یہ ہے کہ محکمہ نیب کے اصول اور قانون کدھر ہے کہ 34سال قبل میر شکیل الرحمان نے زمین لی اور آج نیب کو پتہ چلا کہ اس میں حکومت سے مفاد سے لیا گیا ہے جبکہ میرشکیل الرحمان کو عدالتوں سے ریلیف مل چکا ہے اور صحافت کو دبانے کے لیے ایک نام نہاد اور بے بنیاد شکایت پر ان کو غیر قانونی طور پر گرفتار کیاگیا ہے جس کی ہم بھرپور مذمت کریں ہیں انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ پراپرٹی کیس میں نیب اپنا رول کس طرح ادا کر سکتی ہے کیونکہ میر شکیل الرحمان دو دفعہ نیب کے پاس پیش ہوئے ہیں اگر انہوں نے کوئی غلط کام کیا ہوتا تو وہ اس طرح نیب کے پاس پیش نہ ہوتے نیب نے ان کو جھوٹے اور من گھڑت الزامات میں گرفتار کیا ہے چونکہ ہم قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں اس طرح وزیراعظم پاکستان عمران خان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ثکیونکہ میر شکیل الرحمان اپنے والد محترم میر خلیل الرحمان کے مشن کو لیکر چل رہے ہیں اور آج جنگ گروپ اور جیو دنیا میں پہلے نمبر پر صحافت کا علمبردار ہے جس نے کبھی دباؤ قبول نہیںکیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت کو چاہئے کہ معاملات کو آگے بڑھانے کی بجائے حقائق کو سامنے رکھ کر کارروائی کرے انہوں نے کہاکہ میر شکیل الرحمان کو انتقامی کاروائی کا نشانہ بنا کر نیب اس میں براہ راست فریق بن گیا ہے۔جس کا اثرات بہت برے ہونگے کیونکہ جب بھی کسی حکومت نے میڈیا کو نشانہ بنایا تو نقصان حکومتوں کو ہوا۔اس لیے میر شکیل الرحمان کو گرفتار کرکے عدالتوں کے فیصلے کی توہین کی گئی ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close