باباجی عرفان الحق نے گاؤں جنجیل میں شجر کاری مہم کا افتتاح کیا

جہلم(طارق مجید کھوکھر) پودے لگا کر ان کی آبیاری کرنا عبادت بھی ہے اور نیکی بھی جس سے تمام لوگوں کو مستفید ہو کر بیماریوں سے نجات حاصل کرنا ہوگی ان خیالات کا اظہار ممتاز بین الاقوامی سکالر بابا جی عرفان الحق نے جہلم کے نواحی گاؤں جنجیل میں شجرکاری مہم کا پودا کر افتتاح کرتے ہوئے کیا انہوں نے

کہاکہ پودے لگا کر ملک کو سرسبز و شاداب بنایا جا سکتا ہے جس سے ناصرف بیماریاں ختم ہوتی ہیں بلکہ ایک صحت مند ماحول بنتا ہے اس موقع پر چوہدری شہباز حسین کے علاوہ ڈاکٹر سرفرازمنہاس آف جنجیل کے علاوہ سینکڑوں لوگ موجود تھے بابا عرفان الحق پودا لگانے کے بعد شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا کہ آج جس طرح ہم اپنی اولاد دیکھ بھال کرتے ہیں اور اس سے ہماری آگے نسلیں بڑھتی ہیں اور آپ کی اپنی بچوں کو دی گئی تربیت ہی ان کو آپ کا دست و بازو بناتی ہے انہوں نے کہاکہ اسی طرح یہاں کے لوگوں نے خصوصا ڈاکٹر سرفراز منہاس اور معززین علاقہ نے اپنے اپنے حصے کے پودے لگا کر نیکی کا یہ سفر شروع کیا ہے اس سے نا صرف اس گاؤں سے ماحولیاتی آلودگی کو ختم کیا جا سکتا ہے بلکہ بیماریوں سے بھی چھٹکارا مل جاتا ہے کیونکہ قومیں وہی ترقی کرتی ہیں جن کے علاقے سرسبز و شاداب ہو اور انہیں بہترین ماحول ملے۔آئیے آج ہم عہد کرتے ہیں کہ یہاں کے ہر شہری نے اپنے اپنے حصے کا ایک پودا لگا کر اس کی آبیاری کرکے اپنی اولاد کی طرح اسے سایہ دار درخت بنانا ہے یہی زندہ قوموں کی نشانی ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close