چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ کا علاقے میں بنیادی مراکز صحت کا دورہ

جہلم(طارق مجید کھوکھر)چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال نے بنیادی مرکز صحت جنگو رڑیالہ،رورل ہیلتھ سینٹر خلاص پور، بنیادی مرکز صحت دارہ پور،بنیادی مرکز صحت چوٹالہ،جی آر ڈی خرد اور دیگر مراکز صحت کا دورہ کیا۔اس موقو پر ڈاکٹرز کی حاضری،انکا یونیفارم،بیچ اور صفائی ستھرائی کے

انتظا مات، ادویات کی مکمل دستیابی، ایکسپائری کا معائنہ کیا۔ ڈاکٹر وسیم اقبال نے سرکاری ہسپتالوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے اور بہتری کیلئے احکامات پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کیلئے تحصیل دینہ اور جہلم کے متعدد ہسپتالوں میں اچانک پہنچے اور سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے بتایا ہے کہ بنیادی مراکز صحت اور آر ایچ سی میں لان میں کلین اینڈ گرین مہم پنجاب کے تحت صفائی کے معیاری انتظامات کیے جا رہے ہیں۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال نے تینوں ہسپتالوں میں مختلف وارڈز کا دورہ کیا، لان و پارکنگ کی صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا،،جنگو رڑیالہ،رورل ہیلتھ سینٹر خلاص پور، بنیادی مرکز صحت دارہ پور،بنیادی مرکز صحت چوٹالہ،جی آر ڈی خرد ابی ایچ یو میں سٹاف بایومیٹرک خاضری کے مطابق موجود تھا انہوں نے انکی خدمات کو زبردست سراہا ہے۔ سی ای او ہیلتھ نے ہسپتال میں ضروری ادویات کی دستیابی پر اطمنان کا اظہار کیا۔او پی ڈی میں موجود مریضوں سے حال احوال اور مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا ہے کہ دور دراز علاقوں میں قائم مراکز صحت میں سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا جا تا ہے جس سے جہلم بھر کے سینٹرز میں بہتری آئی ہے۔۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close