جہلم،جادہ میں پارکنگ بنائیں، میونسپل کارپوریشن کے وسائل بڑھائیں،انجینئر حافظ سرفراز احمد

جہلم(طارق مجید کھوکھر)جادہ میں پارکنگ قائم کرکے میونسپل کارپوریشن کے وسائل بڑھائے جائیں۔ان خیالات کا اظہار ممتاز سماجی رہنما انجینئر حافظ سرفراز احمد نے کیاانہوں نے کہاکہ جادہ سٹاپ پر میونسپل کارپوریشن کی خاصی جگہ موجود ہے جس پر لوگوں نے ٹھیے لگا کر قبضہ کیا ہوا ہے جبکہ یہاں پر

کنٹونمنٹ بورڈ کے ٹھیکیدار دوسرے علاقوں سے آنیوالی گاڑیوں سے پرچی فیس وصول کرتے ہیں انہوں نے ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن محمد سیف انور جپہ سے مطالبہ کیا ہے کہ میونسپل کارپوریشن کی جگہ کو استعمال کرکے یہاں پرپارکنگ بنائی جائے جس سے نا صرف دوسرے شہروں کو جانیوالے مسافروں کو ریلیف ملے گا جبکہ دوسرے شہروں سے آنیوالی گاڑیاں اس میں کھڑا ہو کر سواریوں میں بٹھانے کے ساتھ ساتھ میونسپل کارپوریشن کو پرچی فیس دینگے جس سے ناصرف میونسپل کارپوریشن کے مالی وسائل بڑھیں گے بلکہ شہر کے مسائل کم ہونگے۔۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close