جہلم،ڈپٹی کمشنر کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کا دور

جہلم(طارق مجید کھوکھر)ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم کا دورہ کیا،تفصیلات کے مطابق محمد سیف انور جپہ نے ڈیالیسزوارڈ، ایمرجنسی وارڈ، آئیسولیشن وارڈ، زنانہ و مردانہ وارڈز سمیت دیگر کا تفصیلی دورہ کیا، ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف کی حاضری، مریضوں کا ریکارڈ اور انکو

دستیاب سہولیات کا مکمل جائزہ لیا۔ دورہ کے موقع پر ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ کا کہنا تھا کہ شعبہ صحت میں اعلیٰ سہولیات فراہم کرنا انتظامی افسران اور ڈاکٹرز عملی اقدامات کر رہے ہیں، اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فاروق بنگش، ایڈمن آفیسر برہان بٹ اور دیگر ان کے ہمراہ تھے، انہوں نے ایم ایس کو ہدایت دی ہے کہ ہسپتال میں مفت ادویات کی فراہمی کو یقینی بنائے رکھیں تا کہ ہسپتال میں مریضوں کو معیاری سہولتیں فراہم کرتے رہیں۔بعد ازاں انہوں نے وہاں موجود مریضوں سے حال احوال دریافت کیا انکو درپیش مسائل کے ازالہ کے لئے ہسپتال انتظامیہ کو ضروری ہدایات دیں۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے پرائیویٹ رومز کا بھی دورہ کیا ہے اور انہوں نے بتایا ہے کہ ضلع کے تمام بارے ہسپتالوں میں کرونہ وائرس کے ممکنہ مریضوں کے لئے الگ وارڈز تشکیل دیے جا چکے ہیں، کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نبٹنے کے لئے ہسپتالوں میں انتظامات مکمل ہیں۔۔۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close