جہلم،ڈپٹی کمشنر کا لینڈ ریکارڈ سنٹر پنڈدادنخان ،سول ہسپتال کھیوڑہ کا دورہ

جہلم(طارق مجید کھوکھر)ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے لینڈ ریکارڈ سنٹر پنڈ دادنخان کا دورہ کیا اور انتقال اراضی و تبادلہ کے کے لئے آنے والے سائلین کو دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا کہ لینڈ ریکارڈ سنٹر میں اراضی انتقال و تبادلہ کے لئے آنے والے سائلین کو ہرممکن ریلیف

فراہم کیا جائے۔ ضلع کے تمام مواضعات کا لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائز ڈ کرنے کے لئے کام کی رفتار کو تیز کیا جائے۔ لینڈ ریکارڈ سنٹر میں سائلین کے ساتھ کسی قسم کی بد عنوانی ہر گز برداشت نہیں کی جائیگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈیوٹی پر مامور عملہ سائلین سے اخلاق سے پیش آئے اور ان کیلئے مشکلات نہ پید ا کی جائے۔ لینڈ ریکارڈ انڈر پراسس مواضعات کا کام ترجیحی بنیاد وں پر مکمل کیا جائے اس سلسلہ میں غفلت اور کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی۔ مال افسران اور لینڈ ریکارڈ عملہ اس کام کو باہمی تعاون سے مکمل کرے۔ ڈپٹی کمشنر نے لینڈ ریکارڈ سنٹر میں سائلین سے انکے مسائل پوچھے اورانکے حل کے لئے متعلقہ افسران کو موقع پر احکامات جاری کئے۔بعد ازاں انہوں نے تحصیل دفتر پنڈ دادنخان کا دورہ کیا اور سٹاف کی حاضری چیک کی۔ڈپٹی کمشنرجہلم محمد سیف انور جپہ نے سول ہسپتال کھیوڑہ کا اچانک دورہ کیا۔ ہسپتالوں کے ڈاکٹرز اور عملہ کی حاضری چیک کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے او پی ڈی، ایمرجنسی، میڈیکل، سرجیکل وارڈ، فارمیسی اور ہسپتال کے لان اور مختلف مقامات کا معائنہ کیا اور وہاں موجود مریضوں اور انکے لواحقین سے فراہم کی جانیوالی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران و ڈاکٹرز کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں آنیوالے تمام مریضوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، ڈاکٹرزحکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق ہدایات پر ہر صورت عمل کریں۔انہوں نے مریضوں سے مفت ادویات کی دستیابی با رے دریافت کیا۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ حکومت کے ویژن کے مطابق مریضوں کو مفت اور معیاری سہولتیں فراہم کرنے کے لئے تمام تر وسائل برؤے کار لائے جا رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے وہاں موجود ہسپتالوں میں مریضوں اور انکے لواحقین سے ہسپتالوں میں دی جانے والی مفت ادویات اور دیگر سہولتوں کے بارے تفصیلی رپورٹ حاصل کی ہے۔ اور انکا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز حضرات اس پیشہ کو خدمات سمجھ کر سر انجام دیں جس سے وو دنیا و آخرت میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ کے ہمراہ اے سی پنڈ دادنخان احمد فراز بھی موجود تھے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close