جہلم(طارق مجید کھوکھر)درخت قومی اثاثہ ہیں، پودا لگانا صدقہ جاریہ ہے پودا لگانا انسانی صحت کی بقاءکیلئے نہایت ضروری اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے بہت اہم ہے ان خیالات کا اظہارڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ کلین اینڈ گرین مہم پنجاب کے تحت تحصیل دینہ کی یونین کونسل جنجیل میں میلاد
کمیٹی جنجیل کی جانب سے منعقدہ تقریب کے موقع پر پودا لگاتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ عوامی تعاون کے بغیر ہماری مہم کامیاب نہیں ہوسکتی ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے سب کو ملکر کردار ادا کرنا ہوگااور زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر ہمیں اپنی پاک دھرتی سے محبت کا ثبوت دینا ہوگا جاری شجرکاری مہم مستقبل میں قوم کیلئے فائدہ مند ثابت ہوگی معاشرے کا ہر فرد ایک ایک پودا لگاکر اپنی آنے والی نسلوں کو تحفے کے طور پر پیش کریں۔ اس موقع پر میلاد کمیٹی کے ممبران کی جانب سے سرکاری سکول کے لئے 15 کنال کے قریب اراضی بھی فراہم کی گئی، اس کے علاوہ علاقہ کی صفائی ستھرائی، پینے کا صاف پانی، قبرستان کی صفائی، اہل علاقہ کے لئے دیگر سہولتوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس پر ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے تنظیم میلاد کمیٹی جنجیل کے عہدیداران کو زبردست سراہا ہے ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ علی باجوہ، سی ای او ایجوکیشن محمد معروف چوہدری، ڈی او انفارمیشن عثمان سندھو، جنرل سیکرٹری سرفراز عزیز، چودری ناصر الرحمان، چوہدری تصدق حسین، چوہدری اشفاق صابری، چوہدری بابر الرحمان، چوہدری شاہد صدیق، ڈاکٹر محمد طاہر محمود، چوہدری شہباز اور اہل علاقہ کثیر تعداد میں موجود تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے سول لائنز روڈ جہلم میں رحمت ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سےلگائے گئے واٹر فلٹرایشن پلانٹ کا افتتاح کیا۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے کلین اینڈ گرین مہم پنجاب کے تحت شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے پانی کے منصوبے کا افتتاح کیا۔واٹر فلٹریشن پلانٹ کے افتتاح کے موقع پر سماجی کارکنان اور دیگر موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے بتایا ہے کہ فلٹر پلانٹ سے اہل علاقہ کو صاف پانی فراہم ہو سکے گا، انہوں نے مزید کہا ہے کہ رحمت ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام جہلم کی صاف پانی فراہمی کو یقینی بنا یا جا رہا ہے ۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں