سوہاوہ،ڈپٹی کمشنرکا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال، میلاد چوک کا دورہ

جہلم(طارق مجید کھوکھر)ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سوہاوہ کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سوہاوہ میں عملہ اور ڈاکٹرز کی حاضری چیک کی۔ انہوں نے زیر علاج مریضوں سے دستیاب سہولیات بارے تفصیلی معلومات حاصل کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے

مختلف وارڈز کا دورہ کیا،صفائی ستھرائی اور دیگر سہولیات کی فراہمی کا بھی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنرنے طبی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لینے کے حوالہ سے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا تفصیلی دورہ کیا مریضوں سے دی جانیوالی سہولتوں کے بارے پوچھا اور کہا ہے کہ 24 گھنٹے کے مختلف اوقات کار میں ہسپتالوں کے اچانک دورے کرنے سے انتظامات میں بہتری لائی جا رہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق ضلع بھر کے ہسپتالوں میں مفت ادویات اور علاج کی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے ہسپتال کے ایم ایس کو کلین اینڈ گرین مہم پنجاب کے سلسلہ میں صفائی ستھرائی کے انتظامات مکمل کروانے اور پودے لگانے کے لئے ہدایات دیں۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے میلاد چوک جی ٹی روڈ سوہاوہ کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نذارت علی، ڈی او انفارمیشن عثمان سندھو، چیف آفیسر ایم سی سوہاوہ اظہر مجید، تحصیلدار سوہاوہ اور دیگر موجود تھے۔ انہوں نے میلاد چوک میں جاری ٹف ٹائل لگوانے کے کام کا جائزہ لیا، وہاں کھڑے پانی کو ٹھکانے لگانے کی ہدایت دی، انہوں نے پبلک ٹایلیٹ کے گرد صفائی کروانے، جنگلوں کو رنگ کروانے اور واشروم کے باہر ٹف ٹائلز لگوانے کی ہدایت دی۔۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close