جہلم، شجرکاری مہم کا آغازممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ظفر اقبال نے کیا

جہلم(طارق مجید کھوکھر)کلین اینڈ گرین مہم پنجاب کے تحت ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ظفر اقبال نے جادہ چوک کے قریب پودا لگا کر مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ شجر کاری کے ذریعے اپنے ماحول کو محفوظ بنا نے کے لئے ہمیں اپنا قردار ادا کرنا ہوگا، شجر کاری کے ذریعے ضلع جہلم کے ماحول

کو شفاف بنانا چاہیے یہ پودے زندگی کے ضامن ہیں اور یہی پودے آکسیجن فراہم کرتے ہیں،جو انسان کی زندگی کے لئے انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے پودے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر شہر گاوں گاوں پودے لگا کر موجودہ حکومت کا پلانٹ فار پاکستان کلین اینڈ گرین مہم پنجاب کو پایہ تکمیل تک پہنچانا ہے، اس کے لیے تمام افراد کو ایک ایک درخت لگائیں۔آنے والے وقتوں میں یہ درخت نہ صرف انسانوں کے لیے مفید رہیں گے بلکہ ایک خوبصورت مسکن کا کام دیں گے۔۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close