جی ایچ کیو راولپنڈی میں پاک فوج کی کمان کی تبدیلی کی تقریب میں جنرل قمر جاوید باجوہ نے دو اہم ترین باتیں کیں۔۔۔جنرل باجوہ نے پاک فوج کے نئے سربراہ جنرل عاصم منیر کے ساتھ تعلق کے حوالے سے ایک بڑا انکشاف کیا اور دوسری بار حاضرین اس وقت ششد ر رہ گئے جب جنرل باجوہ نے ریٹائرمنٹ کےبعد اپنے مستقبل کے حوالے سے اہم بات کرتے ہوئے اپنے لائحہ عمل سے سب کو آگاہ کر دیا۔۔۔
لیکن پہلے ذرا تقریب کی مختصر لیکن اہم تفصیل ۔۔۔۔سب سے پہلے اہم بات یہ کہ جنرل عاصم منیر نے پاک فوج کےسربراہ کی حیثیت سے ذمے داریاں سنبھال لی ہیں۔۔۔ جی ایچ کیو راولپنڈی میں پاک فوج کی کمان کی تبدیلی کی تقریب میں سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کمان کی اسٹک جنرل عاصم منیر کے حوالے کی تو حاضرین نے تالیاں بجا کر زبردست جوش و خروش کا اظہار کیا۔ اس موقع پر بلند آواز میں شعر پڑھا گیا۔۔۔ نگہ بلند،سخن دلنواز، جاں پر سوز ۔۔۔۔ یہی ہے رخت سفر میر کارواں کے لیے۔۔۔۔کمان کی تبدیلی کی تقریب میں جنرل قمر جاوید باجوہ اور جنرل عاصم منیر نے یادگار شہدا پر حاضری دی ۔۔۔۔اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وطن عزیز کی سرحدوں کی حفاظت کے کے لیے وہ جان کی قربانی دینے سے بھی گریز نہیں کریں گے۔۔۔۔۔۔۔ تقریب میں جنرل باجوہ کو الوادعی گارڈ آف آنر دیا گیا اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ انہیں دنیا کی عظم فوج کی قیادت کرنے پر فخر ہے۔۔۔۔
جنرل باجوہ نے انکشاف کیا کہ جنرل عاصم سے ان کی رفاقت 24 سالہ پرانی ہے، وہ حافظ قرآن ہونے کے علاوہ پیشہ ور، باصلاحیت افسر ہیں ۔۔۔۔ جنرل باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے ہمیشہ میری آواز پر لبیک کہا، میں نے جہاں پسینہ مانگا انہوں نے خون دیا۔۔۔۔ پاک فوج کی قربانیوں کی وجہ سے آج ملک امن کا گہوارہ ہے۔۔۔۔۔۔جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ اپنی فوج پر فخر ہے، جو کم وسائل کے باوجود سیاچن سے لے کر صحرا تک سرحدوں کی حفاظت کرتی ہے، اس موقع پر جنرل باجوہ نے اپنے مستقبل کے حوالے سے اہم ترین اعلان کرتے ہوئے کہ عنقریب میںگمنامی میں چلا جاؤں گا لیکن فوج سے روحانی رابطہ ہمیشہ قائم رہے گا۔۔۔۔۔تقریب کے شرکاء نے جنرل باجوہ کو تالیوں کی گونج میں رخصت کیا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں