مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال عالمی معیشت کے لیے ایک بڑا جھٹکا قرار

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال کو عالمی معیشت کے لیے ایک بڑا جھٹکا قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امریکہ کی مشہور زمانہ ہارورڈ یونیورسٹی میں منعقدہ “پاکستان کانفرنس 2026” میں شرکت کی۔

اس موقع پر انہوں نے پاکستان کے اقتصادی ایجنڈے اور اصلاحات کی ترجیحات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

وزیر خزانہ نے مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال کو عالمی معیشت کے لیے ایک بڑا جھٹکا قرار دیتے ہوئے کہا کہ جاری تنازع سے سپلائی چین بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چند ہفتوں کی صورتحال کے پیش نظر حکومت کو اہم اور مشکل فیصلے کرنے پڑے۔

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومت کی اولین ترجیح اہم شعبوں کو توانائی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانا ہے۔ عوام کو توانائی کے بڑھتے ہوئے اخراجات سے بچانے کے لیے ٹارگٹڈ سبسڈی کا نظام متعارف کرایا گیا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان نے بہت سے دیگر ممالک کے مقابلے میں عالمی بحران کو نسبتاً بہتر طریقے سے سنبھالا ہے اور ہماری کوشش رہی کہ سپلائی میں رکاوٹ یا امن و امان کے چیلنجز پیدا نہ ہوں۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ حکومت نے بیرونی ادائیگیوں کے لیے قرضوں کے بروقت انتظام کو بھی یقینی بنایا ہے تاکہ معاشی استحکام برقرار رہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close