مقبوضہ جموں وکشمیرکے ضلع ڈوڈہ میں اتوار کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی ریکٹر سکیل پر شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی ہے۔ک
شمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت میں زلزلے کی شدت ناپنے والے ادارے نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی (این سی ایس) نے بتایا کہ زلزلہ صبح 4بجکر 32منٹ پر آیا جس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔
امریکا کے جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ کم گہرائی کا تھاجو 0 سے 70 کلومیٹر گہرائی میں واقع ہواہے۔ فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






