کرپشن کے خلاف شکنجہ سخت، اہم اعلان کر دیا گیا

پنجاب حکومت نے صوبے کو کرپشن فری بنانے کے لیے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے کرپٹ افسران کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطا بق وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈی جی اینٹی کرپشن کو کرپشن کے خاتمے کا خصوصی ٹاسک سونپتے ہوئے واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ کرپشن کے معاملات پر بلا امتیاز کارروائیاں کی جائیں۔

حکومت کی جانب سے تمام محکموں اور ہر سطح پر کرپشن کی شکایات سامنے آنے پر سخت ایکشن لینے کا حکم دیا گیا ہے، جبکہ کرپشن کے خاتمے کے لیے “بے رحمانہ کارروائیوں” کی پالیسی اپنانے کا عندیہ دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق کرپشن میں ملوث افراد کو نشانِ عبرت بنایا جائے گا اور ان کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت سخت سزائیں دی جائیں گی۔

مزید برآں کرپشن سے متعلق کیسز کے جلد فیصلوں کے لیے بھی حکمت عملی مرتب کر لی گئی ہے تاکہ احتساب کے عمل کو تیز اور مؤثر بنایا جا سکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close