پاکستان میں مزید کتنی مہنگائی ؟؟؟عالمی بینک نے اہم پیشگوئی کر دی
عالمی بینک نے پاکستان سے متعلق تازہ اکنامک اپڈیٹ رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں آئندہ مالی سال کے دوران مہنگائی میں اضافے اور معاشی ترقی کی رفتار میں مزید سست روی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2026 میں پاکستان کی معاشی شرح نمو تین فیصد رہنے کا امکان ہے، جو اس سے قبل لگائے گئے تین اعشاریہ چار فیصد کے تخمینے سے کم ہے۔
عالمی بینک کے مطابق مالی سال 2025 میں معاشی ترقی کی شرح تین اعشاریہ ایک فیصد رہی تھی۔
افراط زر کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال 2025 میں اوسط مہنگائی کی شرح تقریباً ساڑھے چار فیصد رہی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






