سینئر سیاستدان اور پنجاب کے سابق گورنر سردار ذوالفقار کھوسہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ہیں۔
سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار کھوسہ لاہور میں انتقال کر گئے۔ اہلخانہ کے مطابق ان کا انتقال ایک نجی اسپتال میں ہوا، جہاں وہ طویل عرصہ سے زیر علاج تھے۔
ان کی عمر 90 برس تھی اور وہ 1962 میں پہلی بار رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ اپنے سیاسی کیریئر میں وہ گورنر پنجاب کے علاوہ صوبائی وزیر، مشیر اور سینیٹر کے عہدوں پر بھی فائز رہے۔
ان کی سیاسی زندگی کا بیشتر حصہ مسلم لیگ کے ساتھ گزرا تاہم وہ 2018 کے انتخابات سے قبل پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






