پاکستانی عازمین حج کیلئے خوشخبری، پہلی بار روٹ ٹو مکہ آپریشن شروع کرنے کی تیاریاں

لاہور سے پہلی بار روٹ ٹو مکہ آپریشن شروع کرنے کی تیاریوں کے سلسلے میں اداروں کا اہم اجلاس ہوا جس میں سعودی حکام کے ساتھ روٹ ٹو مکہ منصوبے پر مشاورت کی گئی۔پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی(پی اے اے)کے اجلاس میں ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کا اعادہ کیا گیا۔ حجاج کرام کے لیے آسان سفر یقینی بنانے پر اداروں کے درمیان ہم آہنگی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ روٹ ٹو مکہ مسافروں کے لیے خصوصی کائونٹرز اور ہولڈنگ ایریاز قائم کرنے پر غور کیا گیا۔لاہور ایئرپورٹ پر انفرا اسٹرکچر اور مسافر سہولتوں کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔پی اے اے کے مطابق حجاج کے رش کو منظم کرنے کے لیے کیو مینجمنٹ اور سائن ایج بہتر بنانے پر اتفاق ہوگیا، روٹ ٹو مکہ منصوبے کے لیے تمام اداروں کے درمیان مثر رابطہ یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔حجاج کرام کے لیے بلا رکاوٹ اور تیز پراسیسنگ کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات تیز کر دیئے گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close