نادرا نے شہریوں کو اہم ہدایت جاری کر دی

اسلام آباد ملک میں 81 لاکھ سے زائد سمز ایکسپائرڈ شناختی کارڈز پر فعال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ نادرا نے شہریوں کو اپنے شناختی کارڈوں کی فوری تجدید کرانے کی ہدایت کر دی۔ترجمان نادرا کے مطابق متوفی افراد کے نام پر رجسٹرڈ سمز کسی بھی وقت بند ہو سکتی ہیں، شہری متوفی رشتہ داروں کے نام پر موجود سمز اپنے نام پر منتقل کروائیں، جون کے بعد تاخیر سے تجدید پر اضافی فیس اور جرمانے کا امکان ہے۔شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ شناختی کارڈ کی میعاد ختم ہونے سے قبل بروقت تجدید کرائیں۔ میعاد ختم ہونے پر بینک اکائونٹس، موبائل سمز اور دیگر سہولیات متاثر ہو سکتی ہیں۔نادرا کے مطابق ایسے شہری سرکاری و فلاحی پروگراموں سے محروم ہو سکتے ہیں، تاخیر سے تجدید پر جرمانہ ممکن، تاہم نادرا فی الحال اس کا اطلاق نہیں کرتا۔نادرا ریکارڈ کے مطابق کروڑوں شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات کی میعاد ختم ہے، نادرا کی جانب سے شہریوں کو ایس ایم ایس کے ذریعے تجدید کی یاد دہانی کروائی جاتی ہے۔ترجمان نادرا کے مطابق 18 سال عمر ہونے پر شہری فوری شناختی کارڈ بنوائیں، پی ٹی اے کی جانب سے موبائل سروس کے لیے فعال شناختی کارڈ لازمی ہے۔شناختی کارڈ کی میعاد ختم ہونے کے بعد موبائل سمز بلاک ہو سکتی ہیں۔ شناختی کارڈ کی تجدید کے لیے نادرا مراکز، پاک آئی ڈی ایپ اور ای سہولت دستیاب ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close