جے یو آئی اور پی ٹی آئی جلسے ملتوی ، بڑی خبر آگئی

پاکستان تحریک انصاف نے کل 9 اپریل کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جو جلسہ کرنے کا اعلان کیا تھا، آج وہ جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا۔

 

مصدقہ اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی نے لیاقت باغ میں کل کا جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

راولپنڈی کی انتظامیہ نے لیاقت باغ میں جلسہ کرنے کے لئے اجازت نہیں دی تھی۔

کل سے اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والے امن مذاکرات کے پیشِ نظر، جذبۂ خیرسگالی کے تحت بروز جمعہ ہونے والے مظاہرے مؤخر کر دیے گئے ہیں۔

اعلامیہ جےیوآئی کے مطابق وزیراعظم کا پیغام حکومتی وفد نے مولانا فضل الرحمان تک پہنچایا۔وزیراعظم پاکستان نے مولانا فضل الرحمان سے درخواست کی کل سے اسلام آباد مین ایران آمریکہ سمیت دنیا بھر سے مہمان آرہے ہیں۔

وزیراعظم نے پیغام دیا کہ جنگ بندی کے لئے مذاکرات کو حتمی شکل دینے کی کوشش مزید آگے بڑھائی جائے گی ۔جےیوآئی جمعہ کے روز اعلان کردہ مظاھرے ملتوی کرے تاکہ دنیا کو ایک مثبت پیغام دیاجائے۔
مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم کو پیغام بھجوایا کہ فوری طور پر پیٹرول کی قیمت کو کم کیاجائے ، حکومتی وفد نے یقین کروایا کہ آئندہ چند روز میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کی جائے گی

مولانا فضل الرحمان نے کہا 12 اپریل کو مردان میں جلسہ عام ہوگا۔مردان میں ہونے والے جلسہ عوام سے شرکت کی اپیل ہے مردان میں آگے کے لائحۂ عمل کا اعلان کیاجائے گا

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close