کوئٹہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبے میں گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس سے متعلق اہم اقدامات کی وضاحت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ بلوچستان میں ایک ماہ کے لیے گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس معاف کر دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ رجسٹریشن فیس بدستور برقرار رہے گی اور یہ رعایت صرف ٹرانسفر فیس تک محدود ہوگی۔وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ ٹرانسفر فیس میں یہ عارضی رعایت عام شہریوں کو فیول سبسڈی کے حصول میں سہولت فراہم کرنے کے لیے دی گئی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد حکومتی سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔میر سرفراز بگٹی نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ اپنی گاڑیوں کی بروقت منتقلی اپنے نام کروائیں تاکہ حکومتی سبسڈی سے بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






