اسلام آباد پی ٹی آئی نے لیاقت باغ کا جلسہ موخر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔پارٹی ذرائع کے مطابق اہم حکومتی شخصیات نے بین الاقوامی وفود کی آمد کے بعد جلسہ موخر کرنے کی درخواست کی جس پر تحریک انصاف کی قیادت جلسہ موخر کرنے پر راضی ہو گئی۔دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی جلسہ موخر کرنے کی حتمی منظوری پارلیمانی کمیٹی سے لی جائے گی۔واضح رہے اِس سے قبل ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے بھی کہا تھا کہ توانائی بحران اور کفایت شعاری بچت اقدامات میں اتنے وسائل بروئے کار لانا ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں بڑے عوامی اجتماع کے لیے درکار انتظامی، لاجسٹک وسائل فراہم کرنا چیلنج ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






