سکیورٹی ہائی الرٹ، دفعہ 144 نافذ

راولپنڈی میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور انتظامیہ کی جانب سے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق اس پابندی کے تحت شہر میں ہر قسم کے جلسے، جلوسوں، ریلیوں اور اسلحے کی نمائش پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔پولیس ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور سرگرم کارکنوں کی گرفتاری کے لیے فہرستیں تمام متعلقہ تھانوں کو فراہم کر دی گئی ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ پولیس کی خصوصی ٹیمیں گرفتاریوں کے لیے روانہ ہو چکی ہیں اور حکام نے واضح کیا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے یا سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ خلاف ورزی کرنے والوں کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔

دوسری جانب 9 اپریل کو لیاقت باغ میں جلسے کے لیے تاحال اجازت نہیں دی گئی۔ سکیورٹی خدشات کے ساتھ ساتھ مسلسل بارشوں کے باعث لیاقت باغ کے گراؤنڈ میں پانی جمع ہے جس کی وجہ سے وہاں کسی بھی قسم کا اجتماع ممکن نہیں دکھائی دیتا۔

سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے جڑواں شہروں کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔ پولیس کی جانب سے ہوٹلوں اور مسافر خانوں میں ٹھہرے ہوئے مسافروں کی چھان بین کا عمل بھی تیز کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close