پاکستان سے 70 پروازیں منسوخ

پاکستان کے مختلف ایئرپورٹس سے خلیجی ممالک سمیت دیگر بین الاقوامی مقامات کے لیے آپریٹ ہونے والی 70 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

 

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق پروازوں کی منسوخی ایران اور سعودی عرب پر حالیہ حملوں کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ متاثر کراچی کا جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ ہوا جہاں سے 27 پروازیں منسوخ ہوئیں، جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے 23 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔

اسی طرح لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 12 اور پشاور سے خلیجی ممالک کے لیے جانے والی 10 پروازیں منسوخ ہوئی ہیں۔

فلائٹ آپریشنز کی اچانک معطلی اور منسوخی کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ سکیورٹی خدشات اور فضائی حدود کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close