پنشنرز کیلئے اچھی خبر آگئی

اسلام آباد: سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP) نے بلوچستان اور پنجاب کے لیے مزید پنشن فنڈز کی منظوری دے دی، جس کے بعد دونوں صوبوں میں پنشن اصلاحات کا دائرہ مزید وسیع ہوگیا ہے۔

ایس ای سی پی کے مطابق حکومت بلوچستان کے لیے مزید 8 پنشن فنڈز کی منظوری دی گئی ہے جبکہ حکومت پنجاب کے لیے ایک اور پنشن فنڈ کی منظوری دی گئی ہے۔ اس منظوری کے بعد بلوچستان میں پنشن فنڈز کی مجموعی تعداد 15 جبکہ پنجاب میں 25 ہوگئی ہے۔

ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں کنٹری بیوشن پنشن نظام کا عملی نفاذ ہوچکا ہے اور سرکاری اداروں میں مرحلہ وار اس نظام کو لاگو کیا جارہا ہے۔

اعلامیے کے مطابق پنشن اصلاحات سے حکومت کے طویل المدتی پنشن واجبات میں کمی آئے گی جبکہ کنٹری بیوشن پنشن سسٹم کے ذریعے ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے وقت زیادہ مالی فائدہ حاصل ہوگا۔

ایس ای سی پی نے مزید بتایا کہ ان پنشن فنڈز کا انتظام پیشہ ورانہ انداز میں نجی ایسٹ منیجمنٹ کمپنیاں کر رہی ہیں، جس سے شفافیت اور بہتر مالی نظم و نسق کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close