پی ٹی آئی رہنمائوں کو گرفتار کر لیا گیا

لاہور پنجاب پولیس کا کریک ڈائون، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی معین ریاض قریشی کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ ترجمان اپوزیشن لیڈر کے مطابق معین ریاض قریشی کوکلرکہارسے حراست میں لیاگیا،تحریک انصاف کے3 ارکان پنجاب اسمبلی کوبھی حراست میں لیاگیا،حراست میں لئے گئے دیگرارکان میں فرخ جاوید مون اورعلی امتیاز وڑائچ شامل ہیں۔ معین ریاض قریشی اوردیگرکواڈیالہ جیل جاتے ہوئے حراست میں لیاگیا،تینوں ارکان کو قیدیوں کی وین میں منتقل کردیاگیا،تحریک انصاف نے ارکان اسمبلی کواڈیالہ پہنچنے کی ہدایت کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close