خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے شہباز خیل اڈہ پر پولیس وین کے قریب دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر سمیت 5 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دھماکہ خیز مواد ایک موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا جو پولیس وین کے قریب کھڑی تھی، دھماکے کے اطلاع ملنے پر فوراً پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والوں میں اے ایس آئی جمال الدین، کانسٹیبل عارف اور ڈرائیور میر حسن بھی شامل ہیں، زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کیلئے فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور ذمہ داروں کا سراغ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






