فری لانسرز کے لیے نئی سہولتیں متعارف کروا دی گئیں

کراچی سٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئی ٹی کے برآمد کنندگان اور فری لانسرز کے لیے نئی سہولتیں متعارف کروا دیں۔بینک دولت پاکستان نے آئی ٹی کے برآمد کنندگان اور فری لانسرز کو سہولت دینے کے لیے اصلاحات کا ایک مجموعہ متعارف کرایا ہے۔ان اصلاحات کا مقصد برآمدی وصولیوں کے طریقہ کار کو آسان، دستاویزی تقاضوں کو معیاری بنانا، ٹرانزیکشن کی پروسیسنگ کے اوقات مقرر کرنا اور شکایات کے ازالے کے نظام کو تقویت دینا ہے۔ برآمد کنندگان اور درآمد کنندگان کے لیے رپورٹنگ کے تقاضوں کو بھی فارمR، ان ورڈ ریمی ٹینس واچر اور فارم M میں ترامیم کے ذریعے آسان بنایا گیا ہے۔ فارم R حاصل کرنے کی حد بڑھا کر 25000 امریکی ڈالر(یا دیگر کرنسیوں میں مساوی رقم) سے زائد کر دی گئی ہے، جس سے مستفید ہونے والوں کو سہولت حاصل ہوگی۔مزید برآں، بینکوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ فارم R اور فارم M کو ڈیجٹیلائز کریں اور انہیں صارف کے بنیادی ڈیٹا کی آٹو پاپولیشن functionality سے ہم آہنگ کریں تاکہ کاروبار کرنے میں مزید آسانی پیدا ہو۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کو یقین ہے کہ یہ اقدامات آپریشنل کارکردگی میں نمایاں بہتری لائیں گے اور پاکستان کی آئی ٹی برآمدات کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close