لاہور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مارکیٹس رات 8 بجے بند کرنے کی تجویز مسترد کر دی۔ پنجاب حکومت ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلی مریم نواز نے اجلاس میں کہا کہ وفاق اور پنجاب حکومت بہت سبسڈی دے رہی ہے وقت تبدیل کرنے کی ابھی کوئی ضرورت نہیں، پنجاب بھر میں مارکیٹیں رات 10 بجے تک کھلی رہیں گی۔ مریم نواز نے کہا کہ تاجروں کو معاشی طور پر مزید دبائو میں نہیں ڈال سکتے، تاجر تنظیموں اور کاروباری نمائندوں سے مزید مشاورت کی جائے، مشاورت کے بعد آئندہ اجلاس میں دوبارہ غور کیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






