وزیراعظم شہبازشریف سے وزیر ریلوے حنیف عباسی نے ملاقات کی، ملاقات میں پاکستان ریلویز کی کارکردگی، اصلاحات اور منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر ریلوے حنیف عباسی نے وزیراعظم کو محکمے کے آپریشنل امور پر بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ نہیں کیا جارہا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ موجودہ حالات میں حکومت عوام پر اضافی بوجھ ڈالنے سے گریز کررہی ہے، ریلوے میں بہتری کیلئے اصلاحاتی اقدامات تیز کئے جائیں،ریلوے نظام کی بہتری سے آمدن بڑھائی جائے،وزیراعظم نے کہاکہ حکومت عوامی فلاح کے ایجنڈے پر کاربند ہے،اداروں کی بہتری سے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے،ریلوے کے جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






