درجن سے زائد انتہائی مطلوب اشتہاری گرفتار

پنجاب پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے شاہدرہ میں کریک ڈاؤن کے دوران 17 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

 

پولیس کے مطابق کارروائی شاہزیب (اے ایس پی شاہدرہ) کی سربراہی میں عمل میں لائی گئی، جبکہ سب انسپکٹر وسیم نے ٹیم کے ہمراہ ملزمان کی گرفتاری میں کلیدی کردار ادا کیا۔

گرفتار ہونے والے اشتہاری چوری، دھوکہ دہی اور بوگس چیک جیسے جرائم میں مطلوب تھے۔ ملزمان میں خالد، احتشام، راشد، ظفر، سرفراز، سلمان اور عبدالرحیم سمیت دیگر شامل ہیں، جو لاہور کے مختلف تھانوں کو مطلوب تھے۔

پولیس حکام کے مطابق تمام گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے متعلقہ انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ایس پی سٹی نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او شاہدرہ، سب انسپکٹر وسیم اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close