اسلام آباد وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ اضافہ کسی حکومتی پالیسی کا نتیجہ نہیں۔ ا پنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے عوام کو مشکلات کا ادراک ہے۔احسن اقبال کا کہنا ہے کہ یہ ایران جنگ کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافے کا اثر ہے، ایرانی تیل تنصیبات پر گرنے والے میزائل دنیا کی 193 معیشتوں اور اربوں انسانوں کے روزگار پر گر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بھی اس عالمی صورتِ حال سے مستثنی نہیں ہے، حکومت جنگ کے خاتمے کے لئے عالمی سطح پر فعال سفارتی کردار ادا کر رہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے موٹرسائیکل سواروں، کسانوں اور پبلک ٹرانسپورٹ کیلئے ریلیف اقدامات کیے ہیں، سرکاری اخراجات میں بھی نمایاں کمی کی گئی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اس بحرانی صورتِ حال میں توانائی کی بچت ہر شہری کی قومی ذمہ داری ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






