کراچی میٹرک بورڈ کے تحت شہر قائد میں امتحانات کا آغاز 7 اپریل سے ہو رہا ہے امیدواروں پر نئی شرط عائد کر دی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی میٹرک بورڈ کے تحت شہر میں نویں اور دسویں کے سالانہ امتحانات کا منگل 7 اپریل سے آغاز ہو رہا ہے، جس کے بعد تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
میٹرک بورڈ کے مطابق اس سال امتحانات میں 3 لاکھ 85 ہزار امیدوار شرکت کریں گے، جن کے لیے 580 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔
اس سال امتحان دینے والے امیدواروں پر بڑی شرط عائد کر دی گئی ہے، جس کے مطابق طلبہ امتحانات میخں جواب حل کرنے کے لیے بال پوائنٹ کا استعمال کریں گے۔
جاری اعلامیہ کے مطابق میٹرک بورڈ سے امتحانی پرچہ پہلے 19 ٹاؤن کے 26 حب سینٹرز کو فراہم کیا جائے گا، اس کے بعد امتحانی سینٹر پرچے منتقل کیے جائیں گے۔
اس سال پرچے پر واٹر مارک بھی موجود ہوگا، جو کسی بھی سینٹر سے پرچہ لیک ہونے کی نشاندہی کرے گا۔
میٹرک کے امتحانات میں اس سال ای مارکنگ اور نئے گریڈننگ سسٹم کے تحت ہوں گے۔
تمام ریگولر امیدواروں کے ایڈمت کارڈ بورڈ آفس کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیے گئے ہیں جب کہ پرائیویٹ امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈ رہائشی پتوں پر ارسال کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب میٹرک بورڈ کے سرور میں خرابی کے باعث امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈ ڈاؤن لوڈ نہیں ہو رہے، پرائیویٹ اسکول انتظامیہ نے امتحانات ایک ہفتہ موخر کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






