عوام کیلئے اہم خبر ، بجلی لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کر دیا گیا

کویت میں 5 سے 11 اپریل تک 4 گھنٹے کی بجلی لوڈ شیڈنگ شیڈول جاری کیا گیا ہے۔

 

وزارتِ بجلی و پانی نے ثانوی سب اسٹیشنز کی طے شدہ مرمت کے حوالے سے ایک ہدایت نامہ جاری کیا ہے، جس کے باعث بعض علاقوں میں عارضی طور پر بجلی کی بندش ہو سکتی ہے۔

وزارت کے جاری کردہ بیان کے مطابق صارفین یہ معلوم کر سکتے ہیں کہ آیا ان کے گھروں میں بجلی متاثر ہوگی یا نہیں، اس کے لیے وہ وزارت کے سرکاری مینٹیننس پورٹل پر جا کر ’’Am I Affected?‘‘ فیچر استعمال کریں۔

رہائشی افراد کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنا PACI نمبر درج کریں یا نقشے پر اپنی پراپرٹی تلاش کریں تاکہ ممکنہ لوڈ شیڈنگ کے بارے میں بروقت معلومات حاصل کر سکیں۔

حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سرکاری ذرائع سے باخبر رہیں اور مرمتی کام کے دوران پیشگی منصوبہ بندی کریں، کسی بھی بجلی کے نقص یا ہنگامی صورت حال کی صورت میں شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ فوری مدد کے لیے وزارت کی ہیلپ لائن 152 پر رابطہ کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close