اسلام آباد میں سرکاری افسران اور ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آ گئی ہے، وفاقی حکومت نے دارالحکومت میں دو نئے رہائشی سیکٹرز متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
حکام کے مطابق سیکٹر F-12 اور G-12 کو رواں ماہ لانچ کیا جائے گا، جس سے سرکاری اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے ملازمین کو رہائش کی سہولت میسر آئے گی۔
کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے مطابق سیکٹر F-12 کا لے آؤٹ پلان مکمل کر لیا گیا ہے، جبکہ سیکٹر G-12 کے لے آؤٹ پلان (LOP) پر کام تیزی سے جاری ہے اور اسے بھی جلد حتمی شکل دے دی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ڈی اے کے ایگزیکٹو بورڈ نے گزشتہ ماہ ان منصوبوں کی منظوری دی تھی، جبکہ وفاقی وزیر کی ہدایت پر سیکٹر F-14 اور F-15 میں بھی ترقیاتی کام شروع کر دیے گئے ہیں۔
یہ اقدام دارالحکومت میں بڑھتی ہوئی رہائشی ضروریات کو پورا کرنے اور ملازمین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






