اگلے تین دن شدید بارشیں، محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے بھر میں مزید بارشوں اور ژالہ باری کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔

ترجمان کے مطابق 6 سے 8 اپریل کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، جہلم، چکوال، تلہ گنگ اور گوجرانوالہ میں بارش متوقع ہے۔

اسی طرح حافظ آباد، وزیرآباد، سرگودھا، میانوالی، شیخوپورہ، گجرات، خوشاب اور منڈی بہاؤالدین میں بھی بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

مزید برآں لاہور، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، جھنگ، چنیوٹ، بھکر، لیہ اور ڈیرہ غازی خان میں بھی بارش کا امکان ہے، جبکہ ڈیرہ غازی خان میں ژالہ باری کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔

ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کے مطابق صوبے کے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ کر دیا گیا ہے اور متعلقہ اداروں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close