دو سرکاری تعطیلات کا اعلان

کراچی : حکومت سندھ نے ایسٹر کے موقع پر 5 اور 6 اپریل (اتوار اور پیر) کو سرکاری چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ نوٹیفکیشن چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی منظوری سے جاری کیا گیا، جس کے مطابق یہ چھٹیاں صوبے بھر میں مسیحی ملازمین کیلئے ہوں گی۔

نوٹیفکیشن کے تحت ان دنوں میں تمام سرکاری اور نیم سرکاری ادارے بند رہیں گے، جبکہ لوکل کونسلز اور کارپوریشنز میں بھی تعطیل ہوگی۔

حکومت کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ مسیحی برادری کو ان کے مذہبی تہوار ایسٹر منانے کیلئے سہولت فراہم کرنے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

مزید برآں، خودمختار اداروں، کارپوریشنز اور لوکل گورنمنٹ میں کام کرنے والے مسیحی ملازمین بھی ان چھٹیوں سے مستفید ہوں گے۔

ہیڈ لائنز:

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close