انٹرا سٹی ٹرانسپورٹ کے کرایوں سے متعلق اہم فیصلہ

اسلام آباد حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کے بعد اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے انٹرا سٹی ٹرانسپورٹ کے کرائے برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔ اسلام آباد ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے بھی تمام اراکین کے لیے ہدایت نامہ جاری کر دیا گیا،

انتظامیہ کی جانب سے شہر میں چلنے والی ہائی ایس وینز کے کرایوں میں اضافہ نہیں کیا گیا ۔ترجمان کے مطابق شیڈول سے زائد کرایہ وصول کرنے والی گاڑی اور ڈرائیور کو تھانے منتقل کیا جائے گا۔چیئرمین اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے شہریوں سے زائد کرایہ وصول کرنے والی ٹرانسپورٹ کی نشاندہی کی اپیل کی ہے۔ عرفان میمن نے کہا کہ شہری کنٹرول روم نمبر 0519108084 پر شکایات درج کروا سکتے ہیں، شہری خلاف ورزی کرنے والی گاڑی کا نمبر کنٹرول روم نمبر پر لازمی درج کروائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close