متحد ہ عرب امارات کو2 ارب ڈالرز کی واپسی سے متعلق وزارت خارجہ کا اہم بیان آگیا

اسلام آباد(آئی این پی )وزارت خارجہ نے متحدہ عرب امارات(یو اے ای)کے مالی ذخائر سے متعلق تبصرے مسترد کر دیئے۔ترجمان دفتر خاجہ نے کہا ہے کہ یو اے ای کے مالی ذخائر سے متعلق حالیہ تبصرے بے بنیاد اور حقیقت کے منافی ہیں۔ا نہوں نے کہا کہ سٹیٹ بینک میں رکھے گئے ذخائر دو طرفہ تجارتی معاہدوں کا حصہ تھے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان طے شدہ شرائط کے مطابق مدت پوری ہونے پر ذخائر واپس کر رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close