پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کیلئے نواز شریف کی مداخلت؟؟؟ اہم خبر آ گئی

ذرائع کے مطابق صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف نے پٹرول کی قیمتوں میں کمی لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے، اور اس سلسلے میں انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ تفصیلی مشاورت بھی کی۔ مشاورت کے دوران عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے اقدامات پر غور کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری کمی کی ہدایت دی تاکہ مہنگائی کے اثرات میں کمی لائی جا سکے، جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مسلم لیگ ن کی رہنمائی میں فوری طور پر قیمتیں کم کرنے کا فیصلہ کیا۔

مزید بتایا گیا کہ میاں نواز شریف نے کفایت شعاری پروگرام پر مکمل عملدرآمد پر بھی زور دیا ہے، اور آنے والے دنوں میں مہنگائی کے اثرات کو کم کرنے کے لیے مزید اعلانات متوقع ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close