معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل نے موجودہ ملکی اور عالمی حالات کے تناظر میں امتِ مسلمہ سے قنوتِ نازلہ کا غیر معینہ مدت تک اہتمام کرنے کی اپیل کی ہے۔
مولانا طارق جمیل نے اپنے ایکس بیان میں عوام اور حکمرانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں سچی توبہ کریں، کیونکہ اسی میں نجات پوشیدہ ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ مشکل حالات میں اجتماعی دعا اور رجوع الی اللہ ہی مسائل کے حل کا مؤثر ذریعہ ہے۔ موجودہ حالات غیر معمولی نوعیت کے ہیں، لہٰذا امت کو چاہیے کہ وہ اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرے اور روحانی طور پر مضبوطی اختیار کرے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






