وزیراعظم کا پیٹرول پر 80 روپے کمی کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو پیٹرول ریلیف فراہم کرنے کے لیے مختلف اقدامات کا اعلان کر دیا ہے۔

قوم سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ موٹرسائیکل استعمال کرنے والوں کو فی لیٹر 100 روپے سبسڈی دی جائے گی، جبکہ پیٹرول پر عائد 80 روپے لیوی میں کمی کی جا رہی ہے، جس کا اطلاق ایک ماہ کے لیے پورے ملک میں ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ آج رات 12 بجے سے پیٹرول کی نئی قیمت 458 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 378 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔

وزیراعظم نے چھوٹے کسانوں کے لیے فی ایکڑ 1500 روپے امداد فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا۔

اس کے علاوہ ریلوے کی اکانومی کلاس کے کرایوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پبلک ٹرانسپورٹ میں مال بردار گاڑیوں کے لیے بھی ایک ماہ کے لیے فی لیٹر 100 روپے سبسڈی دینے کا اعلان کیا گیا۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ کابینہ کے ارکان اپنی 6 ماہ کی تنخواہیں قومی خزانے میں جمع کرائیں گے۔

انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ حکومت عوام کی مشکلات کم کرنے کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھے گی اور اللہ کے فضل سے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close