وزارت خزانہ کی بیرونی ادائیگیوں سے متعلق وضاحت آگئی

وزارت خزانہ نے بیرونی ادائیگیوں کے حوالے سے وضاحت جاری کر دی ہے۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنے تمام بیرونی قرضے اور ادائیگیاں وقت پر ادا کرے گا، جبکہ حکومت نے بیرونی ادائیگیوں کی نگرانی کو مزید تیز کر دیا ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم رکھا جا رہا ہے اور بیرونی مالی صورتحال پر حکومت کی گہری نظر قائم ہے۔

حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ معیشت کو مستحکم رکھنے کے لیے حکومت اپنے عزم پر قائم ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان نے متحدہ عرب امارات کا قرض واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان رواں ماہ کے اختتام پر 2 ارب ڈالر ابوظبی کو واپس کرے گا، یہ رقم پاکستان کے اکاؤنٹ میں سیف ڈپازٹ کے طور پر رکھی گئی تھی۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق اس رقم پر پاکستان 6 فیصد شرح سود ادا کر رہا تھا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ متحدہ عرب امارات اس رقم کو پہلے سالانہ بنیادوں پر رول اوور کرتا رہا، تاہم دسمبر 2025 میں اسے پہلے ایک ماہ اور پھر مزید دو ماہ کے لیے رول اوور کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close