پنجاب کے عوام کیلئے پیٹرول پر رعایت حاصل کرنے کا طریقہ کار سامنے آ گیا ہے۔
مریم نواز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر موٹر سائیکل سواروں کیلئے ریلیف پیکیج کی تفصیلات جاری کیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے بڑے ریلیف پیکیج کے تحت موٹر سائیکل مالکان کو روزانہ 20 لیٹر تک پیٹرول پر 100 روپے تک رعایت فراہم کی جائے گی۔
مریم نواز کے مطابق شہری اس رعایت سے فائدہ اٹھانے کیلئے 1000 نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں، جبکہ ’مریم کو بتائیں‘ ایپ اور ویب پورٹل کے ذریعے بھی رجسٹریشن ممکن ہوگی۔
انہوں نے مزید اعلان کیا کہ اب پنجاب میں موٹر سائیکل کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر پر کسی قسم کی فیس عائد نہیں ہوگی، اور حکومت عام آدمی پر مالی بوجھ کم کرنے کیلئے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






