قیمتیں بڑھنے پر پمپ مالکان ناراض، شٹ ڈاؤن کی دھمکی

اسلام آباد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول پمپ مالکان نے حکومت سے اپنے مارجن میں اضافے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ موجودہ صورتحال پمپ انڈسٹری کیلئے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔

ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین نعمان بٹ نے کہا کہ اگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اسی طرح بڑھتی رہیں اور مارجن میں اضافہ نہ کیا گیا تو پمپ انڈسٹری بند ہونے کے دہانے پر پہنچ سکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کریڈٹ کارڈ اور کمپنی کارڈز پر کٹوتیوں کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کے باوجود پمپ مالکان کا مارجن بدستور پرانا ہی ہے۔

نعمان بٹ کے مطابق اس حوالے سے تحفظات علی پرویز ملک کو بھی آگاہ کیے جا چکے ہیں، تاہم اگر مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو آئندہ ہفتے سے پمپ انڈسٹری کی ممکنہ شٹ ڈاؤن کی وارننگ دی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close