پیٹرول کی اصل قیمت کیا ؟ پاکستانی عوام ایک لیٹر پر کتنا ٹیکس ادا کررہی؟

پاکستانی عوام کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل پر ادا کیے جانے والے ٹیکسز کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اب قیمتوں میں شامل ٹیکسز اور کمپنیوں کے منافع کی حیران کن تفصیلات ظاہر ہوئی ہیں۔

دستاویزات کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت کا تقریباً 46 فیصد حصہ صرف ٹیکسز اور مختلف مارجنز پر مشتمل ہے۔ پیٹرول کی اصل (ایکس ریفائنری) قیمت صرف 247.15 روپے ہے، لیکن عوام اس پر 211.26 روپے صرف ٹیکسز ادا کر رہے ہیں۔

پیٹرول پر سب سے بڑا بوجھ 160.61 روپے کی لیوی ہے، جبکہ کسٹم ڈیوٹی کے تحت 24.12 روپے وصول کیے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ 2.50 روپے کلائمیٹ سپورٹ لیوی بھی شامل ہے۔

ڈیزل کی ایکس ریفائنری پرائس 461.23 روپے ہے، جس پر عوام 59.12 روپے کے ٹیکسز اور مارجنز ادا کر رہے ہیں، جو کہ کل قیمت کا 11.36 فیصد بنتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی اس وقت صفر ہے، تاہم اس پر 35.74 روپے کسٹم ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔

دستاویز کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل دونوں پر آئل کمپنیوں کا مارجن 7.87 روپے فی لیٹر اور پمپ ڈیلرز کا کمیشن 8.64 روپے فی لیٹر مقرر ہے۔ اس وقت پیٹرول اور ڈیزل دونوں پر سیلز ٹیکس کی شرح صفر رکھی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close