پاکستان کا متحدہ عرب امارات کا قرض واپس کرنے کا فیصلہ

پاکستان نے متحدہ عرب امارات کا قرض واپس کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اسی مہینے کے آخر میں 2 ارب ڈالر ابوظبی کو واپس کرے گا، یہ رقم پاکستان کے اکاؤنٹ میں سیف ڈپازٹ کے طور پر موجود تھی۔

ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا کہ پاکستان اس رقم پر 6 فیصد کی شرح سے سود ادا کر رہا تھا۔

ذرائع کے مطابق یو اے ای اس رقم کو پہلے سالانہ بنیاد پر رول اوور کر رہا تھا، جبکہ دسمبر 2025 میں یہ رقم ایک مہینے کے لیے اور پھر دو مہینے کے لیے رول اوور کی گئی۔

موجودہ بین الاقوامی صورتحال کے پیش نظر، یو اے ای نے رقم کی فوری واپسی کا مطالبہ کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close